ریلوے اسٹیشن پارکنگ کی زائد فیس وصول کرنے پرملازم گرفتار

 ریلوے اسٹیشن پارکنگ کی زائد فیس وصول کرنے پرملازم گرفتار

شہری نے عمران پر 40 کی بجائے 600 روپے وصول کرنے کا الزام لگایا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریلوے اسٹیشن پارکنگ میں مقررہ فیس سے زائد پیسے وصول کرنے والا ملازم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس کے علاقے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ میں ٹھیکیدار کے کارندے عمران نے شہری سے 40 روپے کے بجائے 600 روپے وصول کیے ۔ زائد لئے گئے پیسوں کی واپسی کا تقاضا کرنے پر پارکنگ اسٹینڈ کے ملازم نے شہری کے ساتھ گالم گلوچ کی۔شہری کی درخواست پر تھانہ ریلوے پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے پارکنگ اسٹینڈ کے ملازم محمد عمران کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں