چناب نگر :مویشی منڈی سے خریدار غائب، بیوپاری پریشان

چناب نگر :مویشی منڈی سے خریدار غائب، بیوپاری پریشان

مہنگائی ،سخت گرمی اور سہولیات کی کمی نے منڈی کی رونق کم کر دی

 چناب نگر(نامہ نگار)عید قرباں کیلئے لگائی گئی مویشی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے خریدار غائب ، جانور فروخت کرنے والے بیوپاری پریشان ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں عید قرباں نزدیک آتے ہی بیوپاری منڈی میں مختلف قسم کے جانور گائے ، بھینس، بکرے اور دنبے بیچنے  پہنچ گئے ہیں، لیکن سخت گرمی اور دھوپ میں جہاں لوگوں کو منڈی میں سہولیات میسر نہیں، وہیں مہنگائی کی وجہ سے جانور بیچنے والوں کو خریداروں کی کمی کا سامنا ہے ۔جانور فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ سال بھر جانوروں کو مختلف قسم کی خوراک کھلا کر اس امید پر پالتے ہیں کہ عید قرباں پر اچھی قیمت ملے گی لیکن منڈی میں خریدار موجود ہی نہیں ۔دوسری جانب منڈی میں موجود خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے گزربسر مشکل بنا دی  ، محدود بجٹ میں بچوں کی خوشی اور سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے جانور ڈھونڈ رہے ہیں لیکن مناسب جانور ملنا مشکل ہوگیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی  مہنگائی کی وجہ سے اس سال سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی مشکل نظر آ رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں