ڈاکٹر نوید اختر صدیقی کو گریڈ20میں ریگولر کر دیا گیا

  ڈاکٹر نوید اختر صدیقی کو  گریڈ20میں ریگولر کر دیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ملک کے نامور زرعی سائنسدان اور چیف سائنٹسٹ اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد ڈاکٹر نوید اختر صدیقی کو محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے گریڈ 20 میں ریگولر کر دیا۔

ڈاکٹر نوید اختر صدیقی کو بی ایس 20 میں ریگولر ہونے پر ادارے کے سائنسدانوں و دیگر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اورمبارکباد پیش ، مٹھائی تقسیم کی اور گلدستے بھی پیش کئے ۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے نامور زرعی سائنسدان اور شعبہ اگرانومی کے چیف ڈاکٹر نوید احمد صدیقی نے اس موقع پر زرعی سائنسدانوں و دیگر مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدان فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے ملکی معیشت کی ترقی و استحکام کیلئے شبانہ روز تحقیقی کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال گندم، دھان، مکئی، گنا سمیت سبزیوں اور پھلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہونے کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی نوٹ کی گئی ہے ۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ ملک کے موجودہ مشکل معاشی حالات میں جدید زرعی تحقیق کے مثبت نتائج کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور اس پر عملدرآمد سے ملک میں زرعی انقلاب کی راہ ہموار کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں