شہری کو قابو کرکے مبینہ طور پر اس کا زبردستی نکاح کروا دیا گیا

شہری کو قابو کرکے مبینہ طور پر  اس کا زبردستی نکاح کروا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو قابو کرکے مبینہ طور پر اسکا زبردستی نکاح کروا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان آمنہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دھوکہ دہی سے اسے بلا کر مبینہ طور پر زبردستی قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ زبردستی نکاح نامے پر سائن کروا لئے اور پانچ لاکھ روپے مالیت کی رقم اور پانچ تولے زیورات بطور حق مہر بھی درج کروا لیا ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں