امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے مالیتی زیورات مبینہ طور پر ہڑپ

  امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے  مالیتی زیورات مبینہ طور پر ہڑپ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہضم کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں فوزیہ اشرف نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس قریبی تعلقات کی بنا پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات بطور امانت رکھوائے گئے تھے ، جو ملزم نے مقررہ وقت پر واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خورد برد کر لئے ، جس سے اسے بھاری مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں