مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی:علماء کرام

مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی:علماء کرام

حکومت ریلیف کے دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کرے :علامہ عبدالرشید،خالد محمود

 فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کے طوفان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی، روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے ۔اپنے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آٹا، گھی، دالیں، گوشت، دودھ، دہی اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ عام آدمی کی آمدن میں کوئی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا  ۔ غریب عوام یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اور دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر محض اشتہارات جاری کرتی ہے مگر عملی طور پر ریلیف کہیں نظر نہیں آتا، حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ غریب و متوسط طبقے کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں