بھوآنہ:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 4240 بوریاں گندم برآمد

بھوآنہ:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 4240 بوریاں گندم برآمد

حکام نے اڈا شیخاں اور تیندیوالا میں متعدد گوداموں اور دکانوں کو سیل کر دیں

بھوآنہ(نمائندہ دنیا)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں سے 4240 بوریاں گندم برآمد کرکے ضبط کر لیں جبکہ گودام اور دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال FGI، ظفر اقبال FGI اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے اقصیٰ ریاض انفورسمنٹ آفیسر پیرا کے ہمراہ اڈا شیخاں اور تیندیوالا کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔کارروائی کے دوران محمد حسین، ظفر، اسلم اقبال، سکندر حیات، غضنفر عباس، ارشد، محمد اظہر، عقیل عباس، اظہر ڈھیرکھان اور انور علی کے گوداموں سے مجموعی طور پر 4240 بوریاں گندم برآمد ہوئیں۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق برآمد گندم کا وزن تقریباً 50 کلوگرام فی بوری ہے ، کارروائی کے بعد تمام گودام اور دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ ضبط شدہ گندم کو پی آر سینٹر جامعہ آباد منتقل کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق کارروائی سپیشل برانچ کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں