کمشنر سے کونسل آف لومز آنرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  کمشنر سے کونسل آف لومز آنرز  ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں سے کونسل آف لومز آنرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے چیئرمین وحید خالق رامے کی قیادت میں ملاقات کی۔ ارشد جٹ و دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔

چیئرمین کونسل آف لومز آنرز ایسوسی ایشن پاکستان نے فیصل آباد ڈویژن کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر اقدامات پر کمشنر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔کمشنر فیصل آباد نے پاور لومز سیکٹر کے ایکسائز، لیبر و دیگر محکموں سے متعلق مسائل کے پائیدار حل کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں