کمالیہ:عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کیلئے شہریوں میں خصوصی بیگز تقسیم

کمالیہ:عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کیلئے شہریوں میں خصوصی بیگز تقسیم

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ ارم شہزادی اور چیف آفیسر علی رضا کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے خصوصی بیگز تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آلائشوں کو مقررہ شاپنگ بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر رکھا جائے تاکہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور آلائشیں کھلے مقامات یا نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں تاکہ بروقت صفائی ممکن بنائی جا سکے ۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے بعد گلیوں میں مرحلہ وار خوبصورت ٹف ٹائلز لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں