شورکوٹ:موٹر وے پولیس کی کارروائی 1260 لٹر ممنوعہ الکوحل برآمد

شورکوٹ:موٹر وے پولیس کی کارروائی  1260 لٹر ممنوعہ الکوحل برآمد

شورکوٹ(نمائندہ دنیا) ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ساہیانوالہ سیکشن میں پیٹرولنگ کے دوران انسپکٹر محمد عثمان شبیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ۔۔۔

 فیصل آباد انٹرچینج کے قریب ایک سوزوکی پک اپ کو ڈرائیور کی غنودگی کے باعث روکا۔دورانِ تفتیش ڈرائیور کے بیانات مشکوک پائے گئے جس پر گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے ممنوعہ الکوحل مشروب کے 42 گیلن برآمد ہوئے ، جن میں ہر گیلن میں 30 لیٹر مائع موجود تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر 1260 لٹر ممنوعہ الکوحل برآمد کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں