ٹوبہ ٹیک سنگھ: احاطہ تنازع پر فائرنگ،2بھائی شدید زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی چک نمبر 386 ج ب میں احاطہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 کو دیے گئے بیان میں متاثرہ شخص رحمان نے بتایا کہ اسی گاؤں کے رہائشی اسامہ کے ساتھ ان کا احاطہ کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گذشتہ روز اسامہ اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے مبینہ طور پر احاطے کی دیوار گرانا شروع کر دی۔رحمان کے مطابق منع کرنے پر ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں رحمان اور اس کا بڑا بھائی عدنان شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس تھانہ صدر نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔