سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ کی ریٹائرمنٹ پر تقریب خدمات کو خراج تحسین
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے زیر اہتمام سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں صدر انجمن آڑھتیاں ملک سراج، رانا رئیس، چودھری جاوید شاکر، میاں خلیل، صدر بار عارف خان ایڈووکیٹ، سابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رانا واجد سمیت غلہ منڈی و سبزی منڈی کے متعدد کاروباری رہنماؤں اور آڑھتی حضرات نے شرکت کی۔شرکاء نے نصرت شاہ کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔