ستھرا پنجاب آگاہی کیمپ قائم، آلائشوں کیلئے بیگ تقسیم

ستھرا پنجاب آگاہی کیمپ قائم، آلائشوں کیلئے بیگ تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ٹیم عوام میں آگاہی مہم چلا رہی :عثمان بٹ

کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر دیگر شہروں کی طرح کھرڑیانوالہ چوک میں بھی ‘‘ستھرا پنجاب’’ آگاہی کیمپ قائم کر دیا گیا، جہاں شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی بیگ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ستھرا پنجاب ٹیم کھرڑیانوالہ کے سپروائزر عثمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ٹیم عوام میں آگاہی مہم چلا رہی ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں سڑکوں، گلیوں اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے مخصوص بیگز میں محفوظ کرکے ستھرا پنجاب ٹیم کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد محلوں میں تعفن اور آلودگی کے پھیلاؤ کو روکنا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے پچاس ہزار روپے جرمانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ستھرا پنجاب ٹیم کی جانب سے ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ عوام تک وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی کا پیغام پہنچایا جا سکے اور عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں