طلال چودھری سے حافظ محمد ابوبکر اور میاں محمد منیر کی لاقات

 طلال چودھری سے حافظ  محمد ابوبکر اور میاں محمد منیر کی لاقات

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس جڑانوالہ کے رہنما حافظ محمد ابوبکر پٹوی اور میاں محمد منیر احمد نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے جڑانوالہ کے علاقائی مسائل اور ترقیاتی امور سے آگاہ کیا اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی درخواست کی۔وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں 9 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، جن کی تکمیل سے شہر کو جدید سہولیات فراہم ہوں گی اور جڑانوالہ کو ماڈل سٹی بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں