پولیس 2006 بیچ کے اہلکاروں کا فیصل آباد میں یادگار ری یونین

پولیس 2006 بیچ کے اہلکاروں کا فیصل آباد میں یادگار ری یونین

20سال بعد دوستوں کی ملاقات نے محفل کو جذباتی اور خوشگوار بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب پولیس کے 2006 بیچ کے اہلکاروں کا ایک پروقار اور یادگار ری یونین فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس میں 160 سے زائد بیچ میٹس نے شرکت کی۔ بیس سال بعد دوستوں کی ملاقات نے محفل کو جذباتی اور خوشگوار بنا دیا جہاں شرکاء نے پرانی یادیں تازہ کیں۔تقریب کے منتظمین شاہد سیال، نوید بسرا اور شہزاد آصف منج نے شرکاء کی بھرپور شرکت کو پروگرام کی کامیابی قرار دیتے ہوئے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ 2006 بیچ کے کئی ساتھی آج بھی مختلف شعبوں میں بطور اے ایس آئی، سب انسپکٹر، انسپکٹر، ٹریفک وارڈن، پی سی ایس افسران اور دیگر سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔تقریب میں پاکستان کبڈی ٹیم کے انٹرنیشنل کھلاڑی اکمل شہزاد ڈوگر کی شرکت بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اس موقع پر مرحوم ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی، جبکہ بیرونِ ملک مقیم دوستوں کی کمی کو بھی محسوس کیا گیا۔شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب پولیس کے جوان عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے سے ادا کرتے رہیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور تمام بیچ میٹس کی کامیابی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں