عید پر ستھرا پنجاب ورکرز میں یونیفارم اور سامان کی تقسیم

عید پر ستھرا پنجاب ورکرز میں یونیفارم اور سامان کی تقسیم

عملہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی میں اہم کردار ادا کر رہا :ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر / ایم ڈی ستھرا پنجاب چنیوٹ واثق عباس ہرل کے ہمراہ ایک تقریب میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں ستھرا پنجاب کے ورکرز میں نئی یونیفارمز، جوتے اور دیگر سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب محمد حمزہ، محمد سلمان اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عملہ شہر کی خوبصورتی اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ خصوصاً عیدالاضحیٰ کے موقع پر ان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صفائی عملے کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو معیاری صفائی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ ورکرز عیدالاضحیٰ کے ایام میں بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے ضلع کو صاف ستھرا رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں