ٹوبہ :عیدالاضحی نماز کے انتظامات، ڈپٹی کمشنر کا عید گاہ کا دورہ
متعلقہ افسروں کو نماز سے قبل صفائی اور انتظامی امور مکمل کر نے کی ہدایت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے بلال پارک گراؤنڈ میں قائم عید گاہ کا معائنہ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان نے صفائی آپریشن، جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلال پارک گراؤنڈ میں بھاری مشینری کی مدد سے صفائی، ملبہ اٹھانے اور گراؤنڈ کو ہموار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ سے قبل تمام صفائی اور انتظامی امور ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے شہریوں اور نمازیوں کے لیے پرامن، محفوظ اور بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔