ڈی پی او حافظ آ باد ڈاکٹر رضوان احمد خان کی کھلی کچہری

ڈی پی او حافظ آ باد ڈاکٹر رضوان احمد خان کی کھلی کچہری

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خا ن روزانہ کی بنیاد پرڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کئے جاتے ہیں

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹھٹھہ کھوکھراں سے تعلق رکھنے والے معذور بزرگ شہری اپنے مسئلے کے حل کیلئے ڈی پی او آفس آ ئے جنہیں کمپلینٹ سیل کے عملہ نے سی پی ایل سی حافظ آباد کی جانب سے معذور افراد کیلئے فراہم کردہ ویل چیئر پر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں کھلی کچہری میں لے جایا گیا جہاں پر ڈی پی او خود شہری کے پاس چل کر آئے اور ان کا مسئلہ سنا۔ ڈی پی او نے بزرگ شہری کے مسئلے کے فوری حل کیلئے متعلقہ ایس ایچ او کو فوری شہری کے گھر پہنچنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں