مونس الٰہی سے یوسی سوک کلاں اور چک سادہ کے نمائندوں کی ملاقات

مونس الٰہی سے یوسی سوک کلاں اور  چک سادہ کے نمائندوں کی ملاقات

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی سے یونین کونسل سوک کلاں اورچک سادہ کے بلدیاتی نمائندوں ، سیاسی و سماجی شخصیات ، کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا

گجرات(سٹی رپورٹر )مونس الٰہی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے موجودہ مسائل کی وجہ ن لیگ کا 10 سالہ دور ہے جس میں ضلع گجرات اور خاص طور پر NA-69 کو فنڈز اور ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا،گزشتہ اڑھائی سال سے حلقہ میں ترقیاتی کام مرحلہ وار شروع ہیں ، حلقے کے بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں اور باقی رہ جانیوالے مسائل بھی جلد حل کر لئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں