سیالکوٹ میں کورونا ویکسین کیلئے 10 سنٹر مکمل فعال

سیالکوٹ میں کورونا ویکسین کیلئے 10 سنٹر مکمل فعال

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں 4سٹیزن ویکسی نیشن سنٹر اور 6ایڈلٹ ویکسی نیشن سنٹرز پوری طر ح فنکشنل ہیں

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) اب تک مجموعی طور پر 60ہزار سے زائد شہریوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سٹیزن کورونا ویکسی نیشن سنٹر پسرور کے دورہ کے دوران بتائی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر افضل بھلی ، ڈاکٹر احسان احمد سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ویکسی نیشن سنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لیا اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے رمضان بازار جنا ح سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اشیا کے معیار اور قیمتوں کی پڑتال کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں