سیکرٹری سپورٹس فواد ہاشم ربانی کا جلاپور بھٹیاں رمضان بازار کا دورہ

سیکرٹری سپورٹس فواد ہاشم ربانی کا  جلاپور بھٹیاں رمضان بازار کا دورہ

صوبائی سیکرٹری سپورٹس فواد ہاشم ربانی نے جلاپور بھٹیاں رمضان بازار کا دورہ کیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)اس موقع پر انہوں نے آٹا،چینی،سبزیوں ،پھلوں کی قیمتوں اور کوالٹی کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورش صبا، اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ماجد حسین بھی موجود تھے ۔ صوبائی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں سے شہری بڑی تعداد میں استفادہ کر ر ہے ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورش صبا اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس نے انہیں رمضان بازر میں ابتک دی جانے والی سبسڈی بارے بریفنگ بھی دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں