رمضان بازار قابل ستائش و غریب پرور اقدام :کمشنر

رمضان بازار قابل ستائش و غریب پرور اقدام :کمشنر

مہنگی چینی بیچنے پر ایکشن لیا جا رہا :ذوالفقار گھمن ، رمضان بازار کادورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ رمضان بازار عوام کو سستی اور معیاری اشیا خورونوش کی فراہمی کے حوالہ سے حکومت پنجاب کا قابل ستائش اور غریب پرور اقدام ہے اور ان بازاروں میں لوگوں کا بڑی تعداد میں خریداری کے لئے آنا معیار اور نرخوں پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتاہے ،تمام انتظامی افسر او رمتعلقہ محکمے ہمہ وقت ان بازاروں میں اشیا خورونوش بالخصو ص سستی چینی اور آٹا کی وافر دستیابی کیلئے کوشاں ہیں، ڈویژن کے تمام 48 رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں چینی دستیاب ہے او رمہنگی چینی فروخت کرنے والوں کیخلاف مسلسل ایکشن بھی لیا جا رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کے ہمراہ رمضان بازار پیپلز کالونی کے دورہ کے موقع پر کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح عوام کو مہنگائی سے خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنا ہے اور صوبہ بھر میں اسی لئے رمضان بازاروں میں ساڑھے سات ارب کی خطیر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ،رمضان بازاروں میں کسی بھی صورت مہنگی اور غیر معیاری اشیا کی فرو خت برداشت نہیں کی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں