سیالکوٹ:حسنا ڈکیت گینگ گر فتار ، مال مسروقہ اور اسلحہ بر آ مد

سیالکوٹ:حسنا ڈکیت گینگ  گر فتار ، مال مسروقہ اور اسلحہ بر آ مد

تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ملزموں میں حسن رضا عرف حسنا نائی،کاشف محمود عرف کاشا گجر شامل ہیں ۔ ملزموں سے 12 تولے طلائی زیورات ، 4 قیمتی موبائل فون، 1 لاکھ 71 ہزار روپے اور 2 پستول بر آ مد کر لئے گئے ۔ دوران تفتیش ملزموں نے 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں