سی آر کی فراہمی محکمہ تعلیم کے افسروں کے فرائض میں شامل :احسان گورائیہ

سی آر کی فراہمی محکمہ تعلیم کے افسروں  کے فرائض میں شامل :احسان گورائیہ

پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان گورائیہ نے کہا ہے کہ اے سی آر کی فراہمی محکمہ تعلیم کے افسروں کے فرائض میں شامل ہے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) جبکہ اس کا ذمہ دار ٹیچرز کو ٹھہرنا قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ،سالانہ اے سی آر متعلقہ سکول کا ہیڈ لکھتا ہے جبکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اس پر کاؤنٹر سائن کرتا ہے ، پچھلے سالوں کی اے سی آر ٹیچرز کیلئے فراہم کرنا ناممکن ہے کیونکہ اکثر و بیشتر تعلیمی اداروں کے سربراہ یا تو ٹرانسفرہو چکے ہیں یا خالق حقیقی سے مل چکے ہیں جبکہ ضلعی افسربھی تبدیل ہو چکے ہیں، کو تاہی کے مرتکب افراد کی پنشن بند کی جائے اور ٹیچرز کو رسوااور بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں