گجرات:بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کی تصدیق کے لئے چیکنگ

گجرات:بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی  پر منتقلی کی تصدیق کے لئے چیکنگ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری عامر شہزاد کنگ نے ضلع میں بھٹہ خشت کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کی تصدیق کیلئے چیکنگ کا آغاز کر دیا

گجرات(نامہ نگار)انہوں نے جلالپور جٹاں اور ملحقہ علاقوں میں بھٹوں کا معا ئنہ کیا ۔ اے ڈی سی ریونیو نے بتایا کہ آئندہ دنوں کے دوران تینوں تحصیلوں میں چیکنگ کی جائیگی اور اس حوالے سے رپورٹ پی ڈی ایم اے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بھٹوں کو زگ زیگ پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے فضائی آلودگی میں کمی کی توقع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں