سیالکوٹ میں کورونا سے مجموعی اموات 243 ہو گئیں

سیالکوٹ میں کورونا سے  مجموعی اموات 243 ہو گئیں

کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے ،ضلع میں اموات کی تعداد 243ہو گئی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )24 گھنٹے کے دوران علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں 60 سالہ محمد انور سکنہ جیون پورہ ،72سالہ زاہد انور سکنہ رنگ پورہ دم توڑ گئے ، 13 مزید افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال اور گھر میں قر نطینہ کر دیا گیا ۔ 81افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہوگئے ۔ سیالکوٹ میں وائر س میں مبتلا مریضوں کی تعداد 408ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں