خاتون سیکرٹری کی غیر قانونی بھرتی ،گیپکو کے سابق چیئرمین بی او ڈی کیخلاف درخواست

 خاتون سیکرٹری کی غیر قانونی  بھرتی ،گیپکو کے سابق چیئرمین  بی او ڈی کیخلاف درخواست

گیپکو کی خاتون کمپنی سیکرٹری کی غیر قانونی بھرتی اور مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف گیپکو انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ڈٹ گئی اور گیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چیئرمین کے خلاف درخواست دے دی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق کمپنی سیکرٹری مریم بلوچ مختلف ادوار میں اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے ملازمت کے کنٹریکٹ میں اضافہ کرواتی چلی آ رہی ہیں، گیپکو کے سابق چیئرمین بی او ڈی شاہ جہان اور انکی رجیم کی وجہ سے کمپنی کو نفع پہنچانے کے بجائے نقصانات پہنچائے گئے ، کمپنی سیکرٹری گیپکو مریم بلوچ کو سفارش کے بل بوتے پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا جبکہ انکی مدت ملازمت کنٹریکٹ بھی میں اضافہ کے لیے سابقہ بی او ڈی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ غیر قانونی تقرر ی اور مدت ملازمت میں توسیع کے متعلق گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ چیئرمین محمد صدیق اور دیگر حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، دوسری جانب کمپنی سیکرٹری مریم بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں