نوشہرہ ورکاں:موٹر سائیکل سے گر کر 2 بھائی شدید زخمی، حالت تشویشناک
موٹر سائیکل سے گر کر دو بھائی شدید زخمی ہوگئے ، تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں کڑیال کلاں کے قریب گرمولہ ورکاں روڈ پر 35 سالہ زاہد اور 26 سالہ مدثر موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ روڈ خراب ہونے کے باعث پھسل کر گر پڑے ،مثالی اتحاد ویلفیئر سوسائٹی گرمولہ کی ایمبولینس نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا۔