تمام مقررہ انڈیکیٹرز کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا:ڈی سی

تمام مقررہ انڈیکیٹرز کے حصول  کو یقینی بنایا جائے گا:ڈی سی

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مہم کے دوران اہداف کے حصول کے لیے تیار ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کو جامع پلان تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) تمام مقررہ انڈیکیٹرز کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔شہر میں صفائی کے علاوہ سیوریج نظام کی درستگی، ڈی سیلٹننگ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی و صفائی، فلٹرز کی تبدیلی، عوامی مقامات جن میں بس و ویگن اڈوں، فلنگ سٹیشنز، پارکس وغیرہ کے ٹوائلٹس کی بھی خصوصی صفائی اس مہم کا حصہ ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں