حافظ آباد:اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ آ ویزاں کر دی گئی
ڈی ای او میل ایلیمنٹری حافظ آبادمیاں اسلم اعجاز کی طرف سے سنیارٹی لسٹ ای ایس ٹی میل تیار کر کے دفتر میں نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا) تمام اساتذہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کوائف چیک کر لیں، اگر کسی کا کوائف غلط درج ہو گیا ہے تو وہ تحریری طور پر ہمراہ ثبوت دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میں سینئر کلرک لیاقت علی کو 8 مئی تک جمع کرا سکتا ہے ۔