کامونکے :لفٹ کے بہانے نو سر بازوں نے مو ٹر سائیکل چھین لی

کامونکے :لفٹ کے بہانے نو سر  بازوں نے مو ٹر سائیکل چھین لی

لفٹ کے بہانے دو نوسر باز نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر رفوچکر ہوگئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) نواحی گاؤں شیر گڑھ کے منور حسین کا بیٹا ارشد علی نئی موٹر سائیکل پرچیانوالی جارہا تھا کہ لیڈی پارک روڈ سے دو نوسر باز لفٹ کے بہانے پر ارشد علی کو ساتھ لے گئے اور بھانپور کے قریب ڈرا دھمکا کر موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں