سیالکوٹ:پلانٹس کی کمی ، شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور

 سیالکوٹ:پلانٹس کی کمی ، شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور

چاروں تحصیلوں کے پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کا حصول انتہائی مشکل

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر اقبال کے بیشتر علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کمی کے باعث شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہوگئے ۔ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے پسماندہ علاقوں میں دور جدید میں بھی صاف پانی کا حصول انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔ شہری کئی کئی میل سفر کر کے صاف پانی حاصل کرتے ہیں ۔ شہری علاقوں میں شہری واٹر فلٹریشن پلانٹس سے پانی لے آتے ہیں جبکہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں صورتحال ابتر ہے ۔ دیہی اور پسماندہ سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی شدید کمی ہے ۔ ان علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کمی کے سبب شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے شہری مہلک امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں ہیپاٹائٹس ، جگر اور معدہ کے امراض زیادہ پائے جا رہے ہیں ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پسماندہ دیہات اور دیہی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا سلسلہ شروع کر کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں