سابق ڈی ایس پی سیالکوٹ کیخلاف اینٹی کرپشن میں انکوائری

سابق ڈی ایس پی سیالکوٹ کیخلاف اینٹی کرپشن میں انکوائری

میاں احسان وغیرہ پر مکان کے جعلی کا غذات تیار کر نیوالوں کی مدد کا الزام عائد

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )سابق ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ میاں احسان وغیرہ کیخلاف ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانو الہ نے انکوائری کا آغاز کر دیا ۔ شہری محمد سرور کے مکان کی بابت نوسربازوں نے جعلی اشٹام پیپر تیار کیا ، شہری نے ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پٹیشن دائر کی ، ملزموں سے بھاری رشوت لیکر سابق ڈی ایس پی سٹی میاں احسان کی طرف سے حقا ئق کے برعکس جھوٹی رپورٹ بنانے کے باوجود اس کی پٹیشن منظورر ہو گئی اور نوسربازوں کیخلاف مقدمہ درج ہو گیا۔ اس نے ڈی ایس پی وغیرہ کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دینے کے بعد پٹیشن دائر کی ،کورٹ آرڈر پر اس کی درخواست پر ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ گوجرانوالہ میں انکوائری کا آغار ہو گیا جس میں DSP حاضر ہو ئے ،شہری کے مطابق اس کے موقف کی تائید سابق ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ کی DSP کیخلاف ہو نے والی انکوائری رپورٹ سے ہو گئی۔ محمد سرور کا کہنا ہے کہ وہ نوسربازوں کے ساتھیوں کو انجام تک پہچانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں