قتل کیس میں ملزموں سے رابطے پر تھانیدار معطل
ڈی پی او عمرسلامت نے اے ایس آ ئی امجد کیخلاف محکمانہ کا رروائی کا حکم دیدیا
گجرات(سٹی رپورٹر )قتل کیس میں ملوث ملزموں سے رابطہ رکھنے پر اے ایس آئی امجد کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کڑیانوالہ کے تیمور بٹ قتل کیس میں اے ایس آئی امجد ملزموں کا سہولت کار اور ان سے رابطے میں تھا۔ مدعی مقدمہ محمد اشرف نے ڈی پی او گجرات عمر سلامت کے ساتھ ملاقات کی ، ڈی پی او نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے اے ایس آئی امجد کو معطل اور شوکاز نوٹس جاری کر کے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی امجد قتل کے ملزموں کو چھاپہ سے پہلے ہی آگاہ کر دیتا تھا اور ملزم فرار ہو جاتے تھے ۔ ڈی پی او عمر سلامت کا کہنا تھا کہ تیمور بٹ کے ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔