گجرات: 7گینگ گر فتار ،1کروڑ سے زائد کا مال برآمد

گجرات: 7گینگ گر فتار ،1کروڑ سے زائد کا مال برآمد

392خطرناک اشتہاری،62منشیات فروش اور71اسلحہ بردار بھی زیر حر است

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات پولیس نے 392خطرناک اشتہاری ،7ڈکیت گینگز کے 19 کارندے ،62منشیات فروش اور71اسلحہ بردار گرفتار کرکے ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کو واپس کر دیا ۔ ڈی پی او عمر سلامت کی زیر قیادت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے ۔ پولیس ٹیموں نے گزشتہ ماہ ضلع میں ڈکیتی اور راہزنی کی33وارداتوں میں ملوث7خطرناک گینگز کے 19کارندوں سمیت چوری و راہزنی کی وارداتیں کرنے والے ملزم بڑی تعدادمیں گرفتار کئے ، گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ اشتہاریوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کئے رکھا،دوران آپریشن کل392اشتہاری گرفتار کئے جبکہ 100عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ماہ اپریل میں 62منشیات فروشوں کے قبضہ سے 28کلو گرام چرس، اور مختلف برانڈ کی197لٹر شراب برآمد کر لی ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گجرات پولیس ضلع سے اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے پوری طرح متحرک ہے ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سمیت ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف 71مقدمات درج کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں