سیالکوٹ:باپ بیٹے اور میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا

سیالکوٹ:باپ بیٹے اور میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا

وسیم اور اہلیہ سے زیورات ، امداد حسین اور شا ہ زیب سے رقم لوٹ لی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) مختلف واقعات میں ڈاکوؤں نے باپ بیٹے اور میاں بیوی کولوٹ لیا۔ تھانہ صدرسیالکوٹ کے علاقہ نانووالی میں وسیم شہزاد بیوی کے ہمراہ سسرال جارہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے 5 تولے طلائی زیوارت اور50ہزار روپے لوٹ لئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ بوتھ میں امداد حسین بیٹے شاہ زیب کیساتھ موٹر سائیکل پر جار ہا تھا کہ 3 ڈاکوؤں نے 5ہزار روپے ، موبائل فون چھین لئے ۔ تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ جھلکی میں عبدالمنان اپنے دوست علی زین اور امتنان احمد کے ساتھ جارہے تھا کہ تین ڈاکوؤں نے 6ہزارر وپے اورموبائل فون لوٹ لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں