گجرات چیمبر نے لاک ڈائون کی تجویز مسترد کر دی

گجرات چیمبر نے لاک ڈائون کی تجویز مسترد کر دی

ڈپٹی کمشنر کو مطالبات پیش کر نے کیلئے 19 رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر اور مرکزی انجمن تاجران نے حکومت کی طر ف سے 8 سے 16مئی تک لاک ڈاؤن کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے عید تک لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ،گجرات چیمبر کے زیر اہتمام 19رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو ڈی سی گجرات سیف انور جپہ سے ملاقات کرکے مطالبات کی منظوری کیلئے درخواست کریگی ۔ صدر گجرات چیمبر چودھری وحید الدین نے گجرات چیمبر میں ہونیوالے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، میں قومی و ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ رابطہ میں ہوں اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ جب بھی کوئی ایسا فیصلہ کرے گجرات چیمبر اور تاجر کمیونٹی کو اعتماد میں لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سوٹیس ، بیکرز اور سبزی کی دکانیں 6بجے کے بعد بند کرانے کا اقدام بھی درست نہیں ہے ، صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ نے کہا کہ عید سے قبل ہی لاک ڈاؤن کی تجاویز سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ، حکومتی پالیسیوں سے کورونا میں اضافہ ہواہے ، حکومت ایسے فیصلے کرنے سے قبل تاجربرادری کو اعتماد میں لے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں