گیپکو کے 19ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

گیپکو کے 19ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

ترقی پانیوالوں میں والے 5اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور 14ایس ایس او ٹو شامل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے مختلف عہدوں کے 19 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔ محکمانہ ترقی کے معیار پر پور ااُترنے والے 5اکاؤنٹس اسسٹنٹ (بی پی ایس 15)کو اکاؤنٹس آفیسر(بی پی ایس16) میں جبکہ 14ایس ایس او ٹو (بی پی ایس 14) کو ایس ایس او ون(بی پی ایس 15)میں ترقی دی گئی ۔ اکاؤنٹس اسسٹنٹ سے اکاؤنٹس آفیسرکے عہدہ میں ترقی پانے والوں میں عبدالمجید ولد جوان خان، محمد اکرم ولد طالب حسین، صنان اسلم ولد اسلم پرویز، طالب علی ولد امداد حسین اور مس ہالہ وحید دختر عبدالوحید کا نام شامل ہیں جبکہ محمد شعیب ولد محمد علیم، حسن نواز ولد رب نواز، وسیم اختر ولد عبدالرشید، محمد احسان ولد فیض احمد، کامران شہزاد ولد عبدالشکور، محمد عمران ولد محمد نواز،آصف محبوب ولد محبوب الہی، محمد یاسر ولد محمد نواز، عبدالغفار ولد محمد اسحاق، حافظ عبدالماجدولد محمد اشرف، مقبول احمد ولد غلام فرید، سجاد حیدر بٹ ولد محمد اسحاق بٹ، محمد انور ولد جلال دین اور زاہد حسین ولد مرید حسین کوایس ایس او ٹو سے ایس ایس او ون کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں