فائر فائٹرز کا عالمی دن منایاگیا،سیمینار،آگاہی واک

فائر فائٹرز کا عالمی دن منایاگیا،سیمینار،آگاہی واک

تمام ریسکیورزاور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی شہدا فائر فائٹر ز کیلئے فاتحہ خوانی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 نے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر تمام ریسکیورزاور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے شہداء فائر فائٹر ز کے لیے فاتحہ خوانی کی۔فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار، آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران مشتاق نے خصوصی طور پر سیمینار میں شرکت کی۔ ایمرجنسی آفیسرآپریشنزانجینئر نعیم اختر نے ریسکیورز کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے دوسروں کی جان و مال بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کوآرڈینیٹر ٹائیگر فورس گوجرانوالہ رانا خالق محمود اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء نے بھی خطاب کیا ،بعد ازاں ایک آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا مقصد فائر فائٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں