پی ایچ اے ملازمین کو 20فیصد بونس الاؤنس دینے کا اعلان

پی ایچ اے ملازمین کو 20فیصد بونس الاؤنس دینے کا اعلان

تمام ورکرز محکمے کے ماتھے کا جھومر ،مسائل حل کرناہماری ذمہ داری:علی شبیر مہر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )وائس چیئرمین پی ایچ اے گوجرانوالہ چودھر علی شبیر مہر نے پی ایچ اے ملازمین کو 20 فیصد بونس الاؤنس دینے کا اعلان کردیا، علی شبیر مہر نے کہا کہ تمام سپروائزر اور ورکرز ہمارے محکمے کے ماتھے کا جھومر ہے ،ان کے تمام مسائل کو اپنی کاوشوں سے حل کروانا ہماری ذمہ داری ہے ،حکومت کو پی ایچ اے ورکر کے تمام بونس ریلیز کردینے چاہئے تاکہ وہ عید اچھے طریقے سے گزار سکیں۔پی ایچ اے کی طرف سے ورکرز کو صرف 1 ہزار بونس دینا آٹے میں نمک کے برابر ہے ،پنجاب حکومت کو چاہئے کہ اپنے فیصلے میں نظرثانی کرکے ورکرز کے بونس میں اضافہ کرے ۔پی ایچ اے کے ورکرز کے مسائل کو اجاگر کرتا رہوں گا۔ پی ایچ اے کے تمام ملازمین کو بونس دینے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں