دودھ 125،دہی 130روپے فروخت ،انتظامیہ خاموش

 دودھ 125،دہی 130روپے فروخت ،انتظامیہ خاموش

سپلائی کرنیوالوں نے فی کلو دودھ میں مزید 10روپے اضافہ کی دھمکی دیدی مہنگائی کے باعث قیمتیں بڑھائیں :فارمرز،انتظامیہ کنٹرول کرے :شہری

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ضلع میں دودھ دہی کی قیمتیں آئوٹ آف کنٹرول ہوگئیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، دودھ سپلائی کرنے والے فارمر نے فی کلو دودھ میں 15 سے 20 روپے اضافہ کر دیا۔ شہر اور گردو نواح میں دودھ 125 سے 130 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ۔ فارمرز نے فی کلو دودھ میں مزید 10 روپے اضافہ کی دھمکی دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں شہر اور گر دو نواح میں دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ، دودھ 125سے 130 اور دہی 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ فارمر کی جانب سے کی گئی از خود مہنگائی پر کارروائی سے گریزاں ہے ، فارمرز کا کہنا ہے کہ گائے بھینسوں کے چارے سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے ،اسی کے پیش نظر انہوں نے متفقہ طور پر دودھ کی قیمتوں میں بیس روپے تک اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ، دوسری جانب پیپلز کالونی ، سیٹلائٹ ٹائون ، سول لائنز اور گردو نواح کے علاقوں کے دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ فارمرز نے فی کلو دودھ میں پندرہ سے بیس روپے اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی مہنگے داموں دودھ اور دہی فروخت کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں