کلین اینڈ گرین مہم:ضلع میں20کروڑ کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرنیکا فیصلہ

کلین اینڈ گرین مہم:ضلع میں20کروڑ کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرنیکا فیصلہ

یوسی سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واسا سٹاف اور ہیلپ لائن نمبرزکی تشہیر کیساتھ عوامی مقامات پر رابطہ نمبرز کو ڈسپلے کیا جائیگا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں20کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری افسروں کی کارکردگی اے سی آر میں درج کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا، گزشتہ روز ضلعی افسروں اور سرکاری اداروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واسا کے صفائی و سنیٹیشن سٹاف اور ہیلپ لائن نمبرزکی تشہیر کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر ان رابطہ نمبرز کو ڈسپلے کیا جائے تاکہ شکایات کے اندراج کے لیے شہری ان نمبرزپراپنے علاقہ کے سٹاف سے رابطہ کرسکیں ،ضلع کو 20 کروڑ روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج دیا جائے گااور سرکاری افسروں کی کارکردگی انکی آفیشل رپورٹ (اے سی آر) میں بھی لکھی جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں