عید الفطر کی خریداری تیز,بازاروں اورکاروباری مراکز میں غیر معمولی رش, کورونا ایس او پیز نظر انداز

عید الفطر کی خریداری تیز,بازاروں اورکاروباری مراکز میں غیر معمولی رش, کورونا ایس او پیز نظر انداز

ماسک کا نارمل استعمال ،سماجی فاصلہ اور سینٹیائزر کے استعمال کوکوئی اہمیت نہیں دی جارہی ،بازار صبح د کانیں کھلنے سے شام 6بجے تک کھچاکھچ بھرے رہے ، خریداروں کوبھی ذمہ داری کامظاہرہ کرناچاہئے :دکاندار

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہریوں نے عید الفطر کی خریداری تیز کردی اور بازاروں اورکاروباری مراکز میں رش بڑھ گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کیاجارہاہے ، تفصیلات کے مطابق بازاروں میں جگہ جگہ جوتے ، جیولری، ریڈی میڈ سوٹس، مہندی اور دیگر سٹالز سج چکے ہیں، بازاروں میں شہری ماسک کا نارمل استعمال کرتے لیکن سماجی فاصلہ اور سینٹیائزر کے استعمال کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ،د کانیں کھلتے ہی سٹیلائٹ ٹاؤن، پیپلز کالونی، سید نگری بازار، لکڑ والا پل، اردو بازار، کلاتھ مارکیٹ سمیت شاپنگ سنٹرز اور کاروباری مراکز میں خریداروں کا غیرمعمولی رش رہا۔ صبح د کانیں کھلنے سے شام 6 بجے تک بازار خریداروں سے کھچاکھچ بھرے رہے ، انتظامیہ کی طرف سے سختی کے باوجود صرف چند شہریوں نے ف ماسک پہننے ہوتے ہوئے ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے اور سینٹیائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات بھی لکھیں ہوئی ہیں، خریداروں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چا ہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں