لیگی بلدیاتی نمائندوں کی عظمیٰ بخاری سے ملاقات

لیگی بلدیاتی نمائندوں کی  عظمیٰ بخاری سے ملاقات

میئر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام کی قیادت میں لیگی بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کیلئے لازوال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) اس موقع پر میئر شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی میئر رانا مقصود، یوسی چیئرمینز عامر اکرام بٹ، عمر جاوید بٹ،عاطف مسعود بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ،گوجرانوالہ کے بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، گوجرانوالہ میں پارٹی کومزید متحرک کرنے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں