اے سی ڈسکہ کا موٹر سائیکل پر بازار وں،مارکیٹوں کا دورہ

اے سی ڈسکہ کا موٹر سائیکل پر بازار وں،مارکیٹوں کا دورہ

صدر ٹائیگر فورس بھی ہمراہ تھے ، شٹر بند کرکے کا روبار کر نے والوں کیخلاف کا رروائی

ڈسکہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ بلال بن عبد الحفیظ نے موٹر سائیکل پر ٹائیگر فورس ڈسکہ کے صدر کے ہمراہ بازار وں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے بعد پولیس فورس، عملہ بلدیہ اور عملہ محکمہ مال کے ہمراہ دکانوں کے شٹر ڈاؤن کر کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی، 18 افراد کو زیر حراست لیا گیا، درجنوں دکانیں ، تین پلازے اور مین بازار ڈسکہ قناتیں لگا کر مکمل سیل کر دیا گیا، اس کے ساتھ خلاف ورزی کے مرتکب دکان داروں کے خلاف 7 ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد معافی کے لائق نہیں ، شہریوں کو چاہیے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنی دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے سے اجتناب کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں