عید الفطر پربجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ، شکایات سیل فعال

عید الفطر پربجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ، شکایات سیل فعال

155ہنگامی مراکز قائم کر کے افسروں اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) عید الفطر پربجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی مسلسل ترسیل کیلئے شکایات سیل فعال کردیئے گئے جبکہ 155ہنگامی مراکز قائم کر کے افسروں اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ،عید الفطر پر بجلی چوری کی روک تھام کیلئے الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، چیف ایگزیکٹو گیپکو جام محمد ایوب نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر گیپکو میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام گھریلو صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی اور کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی، چاند رات اور عید کی چھٹیوں کی دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام کمپلینٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ریجن بھر میں سب ڈویژن ، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر155ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں گے ، یہ مراکز 3شفٹوں میں 24گھنٹے فوری سروس فراہم کریں گے جبکہ جنرل منیجر آپریشن کی سربراہی میں گیپکو میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں