فیملی کورٹس:200سے زائد افراد کی اپنے بچوں سے ملاقاتیں

فیملی کورٹس:200سے زائد افراد کی اپنے بچوں سے ملاقاتیں

رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ،کئی افرادبچوں کوسینے سے لگاکر روتے رہے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سینئر سول جج فیملی ڈویژن ملک عظمت اللہ اعوان سول ججز رضوان علی ،صفدر علی خان ، محمد یاسین سمیت ضلع بھر کی فیملی کورٹس میں200سے زائد افراد نے اپنے کمسن بیٹوں اور بیٹیوں سے عدالتی احکامات پر ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں میں لاہور ،شیخوپورہ ،گوجرانوالہ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے بچوں کو عیدی اور تحائف دِئیے ، خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں کی نگرانی جوڈیشل افسروں اور عدالتی سٹاف نے کی، اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ،کئی افراد اپنے بچوں کو سینے سے لگا کر پیار کرتے دکھائی دِِئیے جبکہ کئی افراد فرط جذبات میں روتے رہے جبکہ بیس کے قریب افراد کو بچوں کے نہ آنے کی وجہ سے ان سے ملاقات کے بغیر واپس جانا پڑا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں