پیپلز پارٹی پنجاب قیادت کی تبدیلی درست :رضوان دلدار

پیپلز پارٹی پنجاب قیادت کی تبدیلی درست :رضوان دلدار

سب ملکر ضیا باقیات کا مقابلہ کرینگے ،آئندہ الیکشن میں نتائج مثالی آ ئیں گے

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی گجرات سٹی کے سابق صدر رضوان دلدارچودھری نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خوشاب الیکشن میں پارٹی امیدوار کی بدترین پرفارمنس کے بعد تمام تنظیمیں تحلیل کرکے راجہ پرویزاشرف کوچیف آرگنائزرمقررکرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کے اس فیصلے کے پیپلزپارٹی پنجاب پر دورس اثرات مرتب ہونگے ، پارٹی چیئرمین نے جیالوں کی امنگوں کے مطابق صوبائی قیادت کوتبدیل کر نے کا فیصلہ کیاہے ،راجہ پرویزاشرف،یوسف رضاگیلانی ودیگرعمائدین ملکر پنجاب میں پارٹی کو ایک بارپھرتنظیمی عروج پرپہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے سے ہمارے چند ماہ قبل کئے جانیوالے فیصلے کی تصدیق ہوگئی ہے ، اب پنجاب میں پارٹی قیادت اورجیالے بھی متحرک ہونگے اورہم سب ملکر ضیا باقیات کا مقابلہ کرکے دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ قیادت کا بول بچن اب ختم ہوگیاہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں تنظیم سازی اورجیالوں پرخصوصی توجہ دیں ، 2023کے الیکشن میں مثالی نتائج آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں