احمدنگرچٹھہ:مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ذکا اللہ اور شاہد و غیرہ نے گھات لگا کر نشانہ بنایا ،صہیب ہسپتال لیجاتے چل بسا
احمدنگرچٹھہ (نمائندہ دنیا )مخالفین کی فائرنگ سے ایک نوجوان جا ں بحق جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تھانہ احمد نگر کے علاقہ گل والا کے رہائشی غلام عباس نے تھانہ احمدنگرمیں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ دوستوں کے ہمراہ اپنے ڈیرے پر جارہا تھاکہ سامنے سے میرابیٹا صہیب اور شکیل احمدسیان آرہے تھے کہ اچانک گھات لگائے مخالفین ذکا اﷲ،شاہد ،یاسرگھمن ،بلال ، سلمان اور محمداشرف نے دیکھتے ہی اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے میرا بیٹا صہیب شدید زخمی ہوگیا جبکہ شکیل نے بھاگ کر جان بچائی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے ،ہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس تھانہ احمد نگرنے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔