مون سون سے قبل خستہ ہال عمارتوں کے سروے کا حکم

مون سون سے قبل خستہ ہال عمارتوں کے سروے کا حکم

یکم جولائی تک تفصیلی رپورٹ طلب ،مکینوں کو عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت

تتلے عالی(نامہ نگار)مون سون کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تتلے عالی وگرودونواح میں خستہ ہال عمارتوں کے سروے کا حکم دیتے ہوئے یکم جولائی تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ میونسپل کمیٹی کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطرناک عمارتوں کو مون سون سے قبل خالی کرایا جائے بلکہ سالہا سال سے عمارتوں کی مرمت نہ کرنے والے مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ برسات میں کسی بھی عمارت کے منہدم ہونے سے جانی ومالی نقصان سے بچا جا سکے ۔پنجاب حکومت نے سروے مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ یکم جولائی تک بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔یاد رہے کہ سالہا سال سے حسب روایت مون سون سے قبل خطرناک عمارتوں کا سروے اور رپورٹ طلب کی جاتی ہے انتظامیہ انہیں سیل اور مسماری کے نوٹسز بھجوانے کے بعد مکمل خاموشی اختیار کر لیتی ہے جس کی وجہ سے خستہ ہال عمارتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں